حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کا لبنان میں داخلہ روک دیا
حزب اللہ نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے آج لبنان کی سرحد پر قائم علاقے ادیسہ سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ جنگجووں کی خصوصی رضوان فورس کے درمیان تصادم ہوا
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کی لبنان میں داخل ہونے کی پہلی کوشش ناکام بنادی جس میں صیہونی فوج کو نقصان بھی پہنچا۔
حزب اللہ نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ اسرائیلی فوج نے آج لبنان کی سرحد پر قائم علاقے ادیسہ سے لبنان میں داخل ہونے کی کوشش کی جس دوران اسرائیل فوج اور حزب اللہ جنگجووں کی خصوصی رضوان فورس کے درمیان تصادم ہوا۔
حزب اللہ جنگجووں نے اسرائیلی فوجیوں کی لبنان میں زمینی راستے سے داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور اس دوران اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
لبنانی خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ آج صبح اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 20 اسرائیلی سپاہی زخمی ہوئے جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے جب کہ کچھ اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کی بھی اطلاع ہے مگر اس حوالے سے ابھی کچھ واضح نہیں ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے اپنی فوج کی ڈویژن 98 جوکہ 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے اسے لبنان کی سرحد پر تعینات کر رکھا ہے ۔