اسرائیل کے غزہ پر حملے،19 فلسطین جاں بحق
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وافا نے امور صحت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کہ نصیرات مہاجر کیمپ میں ابو عطیہ اور ابو شُمیس نامی خاندانوں کے گھروں پر بمباری کی گئی جس میں بچوں سمیت 13 فلسطینی ہلاک ہو گئے
2193359
اسرائیلی فوج کے غزہ کے مختلف علاقوں پر حملوں میں 19 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
فلسطینی خبر رساں ایجنسی وافا نے امور صحت کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کہ نصیرات مہاجر کیمپ میں ابو عطیہ اور ابو شُمیس نامی خاندانوں کے گھروں پر بمباری کی گئی جس میں بچوں سمیت 13 فلسطینی ہلاک ہو گئے۔
اسرائیلی فوج نے اس کے علاوہ غزہ شہر کے مشرق میں واقع التفاح محلے میں الشجاعیہ نامی اسکول پر بھی بمباری کی جہاں بے گھر افراد مقیم تھے ۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
متعللقہ خبریں
شمالی شام میں دو دہشت گرد جہنم واصل
شمالی شام میں PKK/YPG دہشت گردوں کے خلاف ترک مسلح افواج کی کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں۔