شام پر اسرائیلی فوج کے حملے ، براڈکاسٹر سمیت متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
شام کے سرکاری میڈیا نے آج صبح دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے میں ایک براڈکاسٹر سمیت تین شہریوں کی ہلاکت اور نو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے
شام کے دار الحکومت دمشق پر اسرائیلی حملوں میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔
شام کے سرکاری میڈیا نے آج صبح دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی حملے میں ایک براڈکاسٹر سمیت تین شہریوں کی ہلاکت اور نو کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
شامی خبر رساں ایجنسی سانا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی دفاع نظام نے تیسری بار دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی دفاعی نظام نے شب دو بجکر پانچ منٹ پر دمشق پر جنگی طیاروں اور ڈرونز سے حملہ کر دیا ۔
شام کے سرکاری ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن نے بتایا ہے کہ دارالحکومت دمشق پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں معروف براڈکاسٹر صفاء احمد جاں بجق ہو گئی ہیں۔
یہ بھِی بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے المزہ کے علاقے میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس میں آگ بھڑک اٹھی ۔
دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے اس بارے میں تبصرہ نہیں کیا گیا۔۔
متعللقہ خبریں
شمالی شام میں دو دہشت گرد جہنم واصل
شمالی شام میں PKK/YPG دہشت گردوں کے خلاف ترک مسلح افواج کی کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں۔