عراق: بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر میزائل حملہ
بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈّے پر کاتوشیا میزائل سے حملہ کیا گیا ہے: آئی این اے
2193219
عراق کے دارالحکومت بغداد میں 'بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈّے' پر کاتوشیا میزائل گرایا گیا ہے۔
عراق خبر ایجنسی 'آئی این اے' کی سکیورٹی ذرائع کے حوالے سے شائع کردہ خبر کے مطابق ایک کاتوشیا میزائل بغداد ہوائی اڈّے کی کھُلی اراضی میں گِرا اور دوسرا اسی علاقے میں انسدادِ دہشت گردی سروس کے پارکنگ ایریا میں گرا ہے۔
حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
سکیورٹی فورسز نے بغداد کے علاقے امیریہ سے ایک میزائل فائرنگ پیڈ کو بھی تحویل میں لیا ہے۔
متعللقہ خبریں
شمالی شام میں دو دہشت گرد جہنم واصل
شمالی شام میں PKK/YPG دہشت گردوں کے خلاف ترک مسلح افواج کی کارروائیاں بلاتعطل جاری ہیں۔