حزب اللہ کے کمانڈر ایاد حسن نیشار کو ہلاک کر دیا گیا ہے: اسرائیل کا دعوی
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کے کمانڈر ایاد حسن نیشار 28 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے حملے میں مارے گئے تھے
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کے کمانڈر ایاد حسن نیشار 28 ستمبر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے حملے میں مارے گئے تھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل سسٹم کے کمانڈر نیشار کو ہفتے کے روز بیروت میں فضائی حملے کے دوران ہلاک کر دیا گیا ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نیشار میزائلوں کے شعبے میں ایک اہم ماہر تھے جو پہلے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل یونٹ کے کمانڈر اور بدر یونٹ کے ڈپٹی کمانڈر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
حزب اللہ نے ابھی تک اسرائیل کے دعوے کے حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
حزب اللہ نے 24 ستمبر کو اعلان کیا تھاکہ ابراہیم محمد کوبیسی کو اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے الضاحیہ نامی علاقے پر حملے میں نشانہ بنایا جو کہ وفات پاگئے ہیں۔