ہم، شمال سے نکالے گئے اسرائیلیوں کو بحفاظت ان کے گھروں میں واپس لائیں گے: نیتان یاہو

ہم، حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کی وجہ سے، اسرائیل کے شمالی حصے سے نکالے گئے اسرائیلوں کو محفوظ شکل میں ان کے گھروں میں واپس لائیں گے: نیتان یاہو

2189166
ہم، شمال سے نکالے گئے اسرائیلیوں کو بحفاظت ان کے گھروں میں واپس لائیں گے: نیتان یاہو

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ ہم، حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں کی وجہ سے، اسرائیل کے شمالی حصے سے نکالے گئے اسرائیلوں کو محفوظ شکل میں ان کے گھروں میں واپس لائیں گے۔

نیتان یاہو نے لبنان میں سائبر دھماکوں کے بعد سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ "جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چُکا ہوں کہ ہم اسرائیل کے شمالی حصّے کے رہائشیوں کو محفوظ شکل میں ان کے گھروں کو واپس لائیں گے۔ اس وقت ہمارا  ہدف بالکل یہی ہے"۔

پیغام میں نیتان یاہو  نے لبنان میں پیجر اُڑا کر کئے گئے سائبر حملوں کا کوئی ذکر نہیں کیا۔

واضح رہے کہ لبنان میں 15 ستمبر کو حزب اللہ اراکین کے زیر استعمال پیجروں کو بیک وقت اُڑا دیا گیا تھا۔ دھماکوں میں 2 بچوں سمیت 12 افراد ہلاک اور تقریباً 3 ہزار زخمی ہو گئے تھے۔

کل سائبر حملے کی دوسری لہر  میں بھی 20 افراد ہلاک ا ور 450 زخمی  ہو گئے تھے۔

لبنانی حکام نے اسرائیلی حکام کو حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا  تھا تاہم اسرائیل نے موضوع سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں