ترکیہ ہمارا برادر ملک ہے ،تعلقات کو مزید فروغ دیں گے: پزشکیان
ترکیہ-ایران تعلقات کے بارے میں پیزشکیان نے کہا کہ ترکیہ ہمارا دوست اور برادر ملک ہے، ہم مشترکہ سرمایہ کاری کے تحت ترکیہ اور ایران کے درمیان بیرونی تجارتی حجم کو 30 بلین ڈالر کے ہدف تک پہنچنے کے لیے کوششیں صرف کریں گے
ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا ہے کہ ترکیہ ہمارا دوست اور برادر ملک ہے۔
مسعود پیزشکیان نے عہدہ سنبھالنے کے بعد دارالحکومت تہران میں اپنی پہلی پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔
ترکیہ-ایران تعلقات کے بارے میں ایک سوال پر پزشکیان نے کہا کہ ترکیہ ہمارا دوست اور برادر ملک ہے، ہمارے درمیان ہمسائیگی سے زیادہ رشتہ داری کے تعلقات ہیں، ہمارے درمیان سرحد ضرور کھینچی گئی ورنہ سرحد کا یہ حصہ اور دوسری طرف ایک ہی ہے ہمارے عقائد اور ثقافت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں لہذا ہمیں یقینی طور پر اپنے تعلقات کو دو طرفہ طور پر مضبوط کرنا چاہیے۔
پزشکیان نے اس سوال کا بھی جواب دیا کہ کہ وہ یقینی طور پر ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو ترجیح دینے کی سابقہ حکومت کی پالیسی کو جاری رکھیں گے، ہم مشترکہ سرمایہ کاری کے تحت ترکیہ اور ایران کے درمیان بیرونی تجارتی حجم کو 30 بلین ڈالر کے ہدف تک پہنچنے کے لیے کوششیں صرف کریں گے حتی ہماری خواہش ہے کہ ترکیہ اور ایران نہ صرف اپنے تئیں بلکہ پاکستان، افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک میں بھی مشترکہ سرمایہ کاری کریں۔
ایرانی صدر نے مزید کہا کہ وہ ضرور ترکیہ کا دورہ کریں گے۔