غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے،متعدد افراد ہلاک و زخمی
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلاح شہر اور البریج پناہ گزین کیمپ اور الصبرہ قصبے پر رات بھر حملے کیے
گزشتہ روز غزہ کی پٹی کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور متعدد افراد زخمی ہوئے۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی WAFA کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی کے وسطی علاقے دیر البلاح شہر اور البریج پناہ گزین کیمپ اور الصبرہ قصبے پر رات بھر حملے کیے۔
دیر ا لبلاح کے جنوب میں البرکہ علاقے میں بے گھر شہریوں کے خیموں پر حملے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
صبرہ کے علاقے میں ہونے والے حملے میں اب تک 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
صحابہ اسٹریٹ پر ایک گھر پر حملے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
الُبریج مہاجر کیمپ کے بلاک نمبر 12 پر حملے میں ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔
اسرائیلی فوج نے شہری دفاع کی ٹیموں پر بھی فائرنگ کی جو ملبے سے ہلاک اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے علاقے میں گئی تھیں۔
یہ بھی بتایا گی ہے کہ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران 10 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔