اسرائیلی فوج نے اپنے تین یرغمالیوں کو اپنے ہی حملے میں ہلاک کرنے کا اعتراف کر لیا ہے
ہلاک ہونے والے، دو فوجی اور ایک شہری مبینہ طور پرحملے کا ہدف ہونے والے ایک سینئر اہلکار کے قریب موجود تھے
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ لاشیں گزشتہ دسمبر میں برآمد ہونے والے تین یرغمالی غزہ پر اس کے فضائی حملے میں مارے گئے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے، دو فوجی اور ایک شہری مبینہ طور پرحملے کا ہدف ہونے والے ایک سینئر اہلکار کے قریب موجود تھے۔
اگرچہ فوج کو یہ تفصیلات فروری سے معلوم تھیں لیکن یہ معلومات حال ہی میں لواحقین تک پہنچائی گئی ہیں۔
اسرائیل میں قائم چینل 12 ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق اسرائیلی فوج نے رون شرمین اور نک بیزر نامی فوجیوں اور شہری قیدی ایلیا تولیدانو کے اہل خانہ کو باضابطہ طور پر مطلع کیا کہ یہ لوگ اسرائیلی حملے میں مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھاکہ 14 دسمبر کو غزہ کی پٹی میں ایک سرنگ سے 3 قیدیوں کی لاشیں برآمد ہونے اور اس معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
9 ستمبر کو چینل 12 ٹیلی ویژن نے اپنی خبر میں دعویٰ کیا تھا کہ فوج نے تقریباً 9 ماہ قبل غزہ کی پٹی پر فضائی حملوں میں 3 اسرائیلی قیدیوں کو ہلاک کر دیا تھا، لیکن یہ بات عوام سے چھپائی گئی۔
متعللقہ خبریں
حوثیوں کا اعلان: یافا کے ایک کلیدی ہدف پر کامیاب ڈرون حملہ کیا گیا ہے
اس سے پہلے کہ اسرائیل حملے کا سدّباب کرتا ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا لیا گیا ہے: یحییٰ السیری