ایران: ہم نے نہ تو کسی ملک کو بیلسٹک میزائل دیئے ہیں اور نہ ہی دیں گے

ایران نے نہ تو کسی ملک کو بیلسٹک میزائل دیئے ہیں اور نہ ہی دے گا۔ ایران مخالف دعوے یورپی ممالک پر اسرائیلی دباو کا نتیجہ ہیں: علی رضا سلیمی

2187365
ایران: ہم نے نہ تو کسی ملک کو بیلسٹک میزائل دیئے ہیں اور نہ ہی دیں گے

ایران نے روس کو بیلسٹک میزائل دینے سے متعلق جی۔7 ممالک کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے۔

ایران قومی اسمبلی کی انتظامی کمیٹی کے ترجمان علی رضا سلیمی نے مہر خبر ایجنسی کے لئے انٹرویو میں کہا ہے کہ "قومی اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں بعض یورپی ممالک کے ایران مخالف بیانات پر غور کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ ایران نے نہ تو کسی ملک کو بیلسٹک میزائل دیئے ہیں اور نہ ہی دے گا۔

سلیمی نے کہا ہے کہ یہ دعوے یورپی ممالک پر اسرائیلی دباو کا نتیجہ ہیں۔

واضح رہے کہ جرمنی، امریکہ، برطانیہ، اٹلی، فرانس، جاپان اور کینیڈا پر مشتمل جی۔7 ممالک نے جاری کردہ تحریری بیان میں ایران کو، یوکرین جنگ میں استعمال کے لئے، روس کو بیلسٹک میزائل دینے کا قصوروار ٹھہرایا تھا۔



متعللقہ خبریں