یمن اور لبنان کی طرف سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے
یمن اور لبنان کی طرف سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملے کئے گئے ہیں: اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج نے یمن کی طرف سے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل حملوں کا اعلان کیا ہے۔
اسرائیل کے فوجی ترجمان دفتر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یمن سے پھینکا گیا بیلسٹک میزائل ملک کے مرکزی علاقے کی غیر آباد زمین پر گرا ہے اور متعدد مقامات سے حملے کے الارم سُنائی دیئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر سے سُنائی دینے والی دھماکے کی آوازیں فائر کئے گئے میزائلوں کی آوازیں ہیں۔ جن مقامات پر حفاظتی میزائل گرے ہیں ان کا تاحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔
اسرائیل پولیس ترجمان دفتر نے کہا ہے کہ مقبوضہ دریائےا ردن میں فلسطینی زمین پر آباد کی گئی اسرائیلی رہائشی بستی مودین کے ٹرین اسٹیشن پر حفاظتی میزائل کے شارپنل گرے اور مادّی نقصان کا سبب بنے ہیں ۔
دوسری طرف اسرائیل کے بن گوریئن ہوائی اڈّے کے جوار کے شہر 'لِڈ' کی کھُلی اراضی میں گرنے والے میزائل ٹکڑے اراضی میں آگ لگنے کا سبب بنے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کی طرف سے بھی ملک کے شمالی علاقے جلیلے اور مقبوضہ گولان پہاڑیوں پر تقریباً 40 راکٹ گرائے جانے کا اعلان کیا ہے۔ واقعے میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے شمال میں لبنان فرنٹ پر فوجی حملے وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔