اسرائیلی فوج نے لبنانی دیہاتیوں کو فوراً گاوں ترک کرنے کا حکم دے دیا

اسرائیلی فوج نے لبنان کے سرحدی گاوں الویزانی کے مکینوں کو گاوں ترک کرنے کا حکم دے دیا

2187401
اسرائیلی فوج نے لبنانی دیہاتیوں کو فوراً گاوں ترک کرنے کا حکم دے دیا

اسرائیلی فوج نے لبنان کے سرحدی گاوں الویزانی کے مکینوں کو گاوں ترک کرنے کا حکم دیا ہے۔

لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'این این اے' کے مطابق اسرائیلی فوج نے طیاروں کے ذریعے ویزانی  پر،  دیہاتیوں سے گاوں کو ترک کرنے کے حکم پر مبنی، پرچے پھینکے ہیں ۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ "حزب اللہ آپ کے گاوں سے فائر کر رہی ہے۔ اپنے گھروں کو فوراً ترک کر کے سہ پہر 4 بجے تک شمالی گاوں خیام  کی طرف چلے جائیں۔ اس وقت کے بعد  گاوں میں رہنے والا ہر شخص  دہشت گرد خیال کیا جائے گا"۔

ویزانی کے مقامی ذرائع کے مطابق علاقے کے عوام کی اکثریت نے اپنے گھر ترک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے جاری کردہ اعلان میں کہا ہے کہ لبنان کے جنوبی سرحدی گاوں الویزانی پر پھینکے گئے حُکمیہ پرچے کمانڈ زنجیر سے بالا رہ کر پھینکے گئے ہیں اور واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں