غزّہ کی پٹّی پر حملے، نسل کُش اسرائیل نے6 بچّوں سمیت 26 نہتّے فلسطینیوں کو قتل کر دیا
غزّہ کی پٹّی کے مختلف علاقوں پر آج علی الصبح سے جاری حملوں میں نسل کُش اسرائیل نے6 بچّوں سمیت 26 نہتّے فلسطینیوں کو قتل کر دیا
غزّہ کی پٹّی کے مختلف علاقوں پر آج علی الصبح سے جاری حملوں میں نسل کُش اسرائیل نے6 بچّوں سمیت 26 نہتّے فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔
غزّہ کی پٹّی کے شمالی قصبے بیت ہانون پر توپ حملے میں 2 فلسطینیوں کو اور غزّہ شہر کے دیگر 3 مختلف علاقوں پر فضائی حملوں میں 21 فلسطینیوں کوقتل کر دیا گیا ہے۔
شہر کے الزیتون محلّے کے زیتون شہداء اسکول پر کئے گئے حملے میں 2 بچّوں اور ایک عورت سمیت 5 فلسطینی قتل کر دیئے گئے ہیں۔
اسرائیل نے غزّہ کے وسطی حصّے میں واقع المغازی مہاجر کیمپ کے ایک گھر پر بھی حملہ کیا اور 2 فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے۔
جنوبی شہر خان یونس کے علاقے عطّار میں مہاجرین کے خیمے پر بھی حملہ کیا گیا اور ایک فلسطینی کو قتل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزّہ کی پٹّی پر جاری حملوں میں کم از کم 16 ہزار 715 بچّوں اور 11 ہزار 308 عورتوں سمیت 41 ہزار 182 فلسطینیوں کو قتل اور 95 ہزار 280 کو زخمی کر چُکا ہے۔
متعللقہ خبریں
حوثیوں کا اعلان: یافا کے ایک کلیدی ہدف پر کامیاب ڈرون حملہ کیا گیا ہے
اس سے پہلے کہ اسرائیل حملے کا سدّباب کرتا ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا لیا گیا ہے: یحییٰ السیری