اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان دو طرفہ حملوں کا سلسلہ جاری

پہلے حملے میں 20  جبکہ دوسرے حملے میں 35 راکٹ داغے گئے

2187240
اسرائیل اور لبنانی حزب اللہ کے درمیان دو طرفہ حملوں کا سلسلہ جاری

اسرائیل اور لبنان کی حزب اللہ تحریک کے درمیان  دو طرفہ  حملے جاری ہیں۔

 اسرائیلی دفاعی قوتوں  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ صبح کے وقت شمالی علاقے میں واقع صفید شہر اور اس کے ارد گرد 55 راکٹ فائر کیے گئے۔

پہلے حملے میں 20  جبکہ دوسرے حملے میں 35 راکٹ داغے گئے۔

بیان میں کہا گیا کہ کچھ راکٹوں کو روک دیا گیا، جبکہ باقی  ماندہ کھلے علاقوں میں گر ے ہیں۔

اس حملے کے جواب میں  لبنان کے جنوبی علاقے میں واقع راکٹ لانچروں کو نشانہ بنایا گیا۔ ادھر اسرائیلی میڈیا  نے اطلاع دی ہے کہ  اسرائیل پر داغے گئے کچھ راکٹوں  سے آگ لگ گئی۔

 



متعللقہ خبریں