غزہ میں فلسطینی گروہوں کے درمیان "سہ رکنی اجلاس"
"یہ اجلاس صیہونی قبضے کی فلسطینی عوام، ان کے دعوے اور فلسطینی شناخت کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ کے سائے تلے" منعقد ہوا
اسرائیلی حملوں تلے ہونے والے غزہ میں فلسطینی گروہوں کے درمیان "سہ رکنی اجلاس" منعقد ہوا۔
حماس کے ٹیلیگرام پلیٹ فارم پر جاری کردہ بیان کے مطابق، فلسطینی تنظیمِ نجات کی شاخیں "محاذِعرب نجات" اور "محاذِفلسطین نجات" کے ساتھ "غزہ کی پٹی میں اہم سطح کا سہ فریقی اجلاس" منعقد ہوا ہے۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ "یہ اجلاس صیہونی قبضے کی فلسطینی عوام، ان کے دعوے اور فلسطینی شناخت کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ کے سائے تلے" منعقد ہوا ہے۔
بیان میں کہا گیا، "اجلاس میں، فلسطینی عوام کے اپنی تقدیر کا تعین کرنے، آزاد اور خود مختار ارادے کے ساتھ انتخابات کرنے کے حق کو بلا شک و شبہ حق قرار دیا گیا اور جنگ کے بعد کیا ہوگا اس کا فیصلہ فلسطینی عوام اور ان کی قومی قوتیں کریں گی اور یہ حق مکمل طور پر فلسطین کا ہے۔"
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ فلسطینی عوام کے مطالبات پورے ہونے، اسرائیل کے غزہ سے مکمل طور انخلا ، غزہ کا محاصرہ ختم کرنے ، تعمیر نو کا عمل شروع کرنے اور قیدیوں کے تبادلے کا کوئی حقیقت پسندانہ معاہدہ طے پانے تک اسرائیل کے ساتھ کوئی معاہدہ قائم نہیں ہوسکتا ۔‘‘