اسرائیلی فوج کا علی الصبح سے جنوبی لبنان کے قصبوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری
اسرائیلی ڈراونز بنت جبیل شہر پر بیک وقت پرواز کر رہے ہیں تواسرائیل نے خودکار ہتھیاروں سے ایتہ الشعب اور رمیا قصبوں کی طرف شدید فائرنگ کی
اسرائیلی فوج نے علی الصبح سے جنوبی لبنان کے قصبوں پر فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
علاقے میں عینی شاہدین کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے قصبوں زیبکین، الشعیطیہ، کلیلہ، مجدل زون، ہنیہ اور طائر حرفہ کے مختلف مقامات کو 17 بار نشانہ بنایا۔
اسرائیلی فوج نے صبح سویرے سے جنوبی لبنان کے قصبوں پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔
لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے بتایا کہ کلیلہ قصبے میں خاص طور پر کھیتوں اور عمارتوں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی ڈراونز بنت جبیل شہر پر بیک وقت پرواز کر رہے ہیں تواسرائیل نے خودکار ہتھیاروں سے ایتہ الشعب اور رمیا قصبوں کی طرف شدید فائرنگ کی۔
اسرائیلی فوج نے رات گئے ایکس پلیٹ فارم سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ طیاروں نے ملٹری انٹیلی جنس ڈیپارٹمنکی ہدایات پر جنوبی لبنان میں سور شہر کے جویا علاقے میں "حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے ہتھیاروں کی تیاری کی تنصیب پر حملہ کیا۔"
یہ بھی بتایا گیا کہ نباطیہ، منصوری اور کیفر کیلا علاقوں میں تنظیم کے کمانڈ سینٹر اور فوجی عمارتوں پر فضائی حملے کیے گئے۔
8 اکتوبر 2023 سے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں حزب اللہ کے 434 ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔