اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا، 2 فوجی ہلاک 7 زخمی

اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر غزّہ کی پٹّی میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، واقعے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے

2186037
اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر گِر گیا، 2 فوجی ہلاک 7 زخمی

اسرائیل کا فوجی ہیلی کاپٹر غزّہ کی پٹّی میں لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ حادثے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق "غزّہ کی پٹّی کے جنوبی شہر رفح میں ایک زخمی فوجی کو ہسپتال پہنچانے کے لئے بھیجا گیا ہیلی کاپٹر  لینڈنگ کے دوران  گِر گیا ہے"۔

بیان کے مطابق  واقعے میں 2 فوجی ہلاک اور 7 زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد دعوی کیا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر دشمن کی فائرنگ کے نتیجے میں گِرا ہے۔

زخمی فوجیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں