بغداد میں فوجی چیک پوائنٹ کے قریب بم دھماکہ ،2 حفاظتی اہلکار ہلاک
عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک فوجی چیک پوائنٹ کے قریب کھڑے ٹُک ٹُک میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں دو حفاظتی اہلکار ہلاک ہو گئے
2185370
عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک فوجی چیک پوائنٹ کے قریب کھڑے ٹُک ٹُک میں نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں دو حفاظتی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، بغداد کے الشولہ نامی علاقے میں واقع ایک فوجی چیک پوائنٹ کے قریب کھڑے ٹک ٹک میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا ۔
اس دھماکے کے نتیجے میں وہاں موجود دو حفاظتی اہلکار ہلاک ہو گئے۔
اس دھماکے سے متعلق سرکای ذرائع نے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے۔