اسرائیلی فوج کا جنوبی لبنان پر حملہ ۔،6 افراد زخمی
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیروت سے 100 کلومیٹر دور جنوب میں واقع خربہ سلم قصبے پر گزشتہ روز حملہ کیا گیا جس مین 6 افراد زخمی ہو گئے
2184731
اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں واقع خربہ سلم نامی قصبے پر حملہ کر دیا جس میں 6 افراد زخمی ہو گئے۔
لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ بیروت سے 100 کلومیٹر دور جنوب میں واقع خربہ سلم قصبے پر گزشتہ روز حملہ کیا گیا ۔
اس حملے میں 6 افراد زخمی ہوئے جن میں سے5 کو ایک گشتی اسپتال میں جبکہ دیگر ایک کو تبنین کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔