ہمارا، واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ اتفاق ہو گیا ہے: عباسی
ہمارا، واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ اتفاق ہو گیا ہے۔ امریکی فوجیں 2 سال میں عراق سے نکل جائیں گی: وزیر دفاع ثابت عباسی
عراق کے وزیر دفاع ثابت عباسی نے کہا ہے کہ "ہمارا، امریکی فوجیوں کے انخلاء کے موضوع پر، واشنگٹن انتظامیہ کے ساتھ اتفاق ہو گیا ہے"۔
عباسی نے العریبیہ الحدث ٹیلی ویژن چینل کے لئے انٹرویو میں امریکی فوجیوں کے عراق سے انخلاء پر بات کی اور کہا ہے کہ "امریکی زیرِ قیادت کولیشن فورسز کے عراق سے انخلاء کو دو مراحل میں مکمل کرنے کے لئے سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔ انخلاء کا پہلا مرحلہ رواں سال میں شروع ہو کر 2025 میں اور دوسرا مرحلہ 2025 سے شروع ہو کر 2026 میں مکمل ہو گا"۔
عباسی نے مزید کہا ہے کہ "امریکہ کے وزیر دفاع لائڈ آسٹن کا اصرار تھا کہ انخلاء کے لئے دو سال کا عرصہ ناکافی ہے لہٰذا اس میں ایک اور سال کا اضافہ کیا جائے لیکن بغداد نے انخلاء کی مہلت میں طوالت کی تجویز مسترد کر دی ہے"۔
وزیر دفاع ثابت عباسی نے کہا ہے کہ "آئندہ دنوں میں واشنگٹن کے ساتھ انخلاء سمجھوتے پر باقاعدہ دستخط بھی کر دیئے جائیں گے"۔