فلسطین انتظامیہ کی غزّہ منتقلی کے لئے کام جاری ہے: عباس

ہم، جنگ بندی اور غزّہ میں بھی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خاطر، فلسطین انتظامیہ کے دورہ غزّہ کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں: صدر محمود عباس

2184679
فلسطین انتظامیہ کی غزّہ منتقلی کے لئے کام جاری ہے: عباس

فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطین انتظامیہ کی غزّہ منتقلی کے لئے کام جاری ہے۔

فلسطین خبر ایجنسی 'وافا' کے مطابق رملّہ میں صدر عباس کی زیرِ قیادت فتح تحریک کا اجلاس منعقد ہوا ہے۔

اجلاس میں صدر عباس نے فتح تحریک مرکزی کمیٹی کے اراکین کو، غزّہ اور دریائےا ردن کے مغربی کنارے پر اسرائیلی حملوں کے خاتمے کے لئے بین الاقوامی اور عرب دنیا کی حمایت کے حصول کی خاطر کئے گئے، روس، ترکیہ اور سعودی عرب کے دوروں سے متعلق معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے اور مشرقی القدس کی طرح غزّہ بھی فلسطینی زمین کا ایک ناگزیر حصّہ ہے۔ ہم، جنگ بندی اور  غزّہ میں بھی انتظامی ذمہ داریاں سنبھالنے کی خاطر، فلسطین انتظامیہ کے دورہ غزّہ کے لئے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فتح تحریک مرکزی کمیٹی اراکین نے بھی کہا ہے کہ اسرائیل،  امریکی حمایت کے ساتھ بچّوں، عورتوں  اور بوڑھوں  کو بے دریغ قتل کر رہا ہے۔ ہم، عالمی سربراہان اور تمام حُر انسانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ  اس ہذیانی قاتل کے سامنے بند باندھنے کے لئے  فلسطین انتظامیہ کے دورہ غزّہ کی حمایت کی جائے۔

کمیٹی اراکین نے، اسرائیل کو  دریائےا ردن کے مغربی کنارے اور قصبوں میں خونی چھاپوں اور اجتماعی سزا پالیسی سے باز رکھنے کے لئے بھی، بین الاقوامی برادری سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

کمیٹی نے بین الاقوامی آئینی اداروں سے بھی اپیل کی ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں غیر انسانی تشدد  کا سامنا کرنے والے فلسطینی قیدیوں اور یرغمالیوں کے بارے میں بھی اپنی ذمہ داریاں پوری کی جائیں۔

واضح رہے کہ فلسطین کے صدر محمود عباس نے 15 اگست کو ترکیہ قومی اسمبلی کے جنرل کمیٹی ہنگامی اجلاس سے خطاب میں فلسطین انتظامیہ کے دورہ غزّہ   پر بات کی اور کہا تھا کہ ہمارے سامنے حل کا اور کوئی راستہ نہیں بچا یہی وجہ ہے کہ میں نے اور تمام فلسطینی انتظامیہ نے غزّہ جانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم ایسا کر کے رہیں گے"۔

انہوں نے کہا تھا کہ " میں غزّہ ضرور جاوں گا۔ ہماری زندگیاں غزّہ کے بچوں کی زندگیوں سے زیادہ قیمتی نہیں ہیں۔ اقوام متحدہ  قومی سلامتی کونسل کو ہماری بحفاظت غزّہ رسائی کو یقینی بنانا چاہیے"۔



متعللقہ خبریں