ایران نے انگلینڈ کے سفارت کار کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا

انگلینڈ سمیت بعض ممالک کا، فلسطین میں نسل کشی کے جُرم میں، اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنا علاقے میں عدم استحکام اور غیر محفوظ ماحول کی بنیادی وجہ ہے: ایران وزارت خارجہ

2183006
ایران نے انگلینڈ کے سفارت کار کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا

ایران نے انگلینڈ کی عائد کردہ تازہ پابندیوں کے جواب میں اس ملک کے تہران کے لئے چارج ڈی افیئر کو وزارت خارجہ میں طلب کر لیا ہے۔

ایران وزارت خارجہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق انگلینڈ کے  چارج ڈی افیئر کو 3 ایرانی شخصیات اور ایک ادارے پر پابندیاں لگائے جانے کی وجہ سے وزارتِ خارجہ میں طلب کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق سفارت کار کو مطلع کیا گیا ہے کہ پابندیوں کا فیصلہ انگلینڈ کی نئی حکومت کے ایران کے ساتھ ربط و تعاون کے ارادے کے منافی ہے۔ علاقے میں عدم تحفظ کے ماحول کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ انگلینڈ سمیت بعض ممالک کا، فلسطین میں نسل کشی کے جُرم میں، اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنا علاقے میں عدم استحکام اور غیر محفوظ ماحول کی بنیادی وجہ ہے۔

انگلینڈ کے چارج ڈی افیئر نے بھی تہران کے موقف کو اپنے ملک تک پہنچانے سے آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ کل انگلینڈ وزارت خارجہ نے 3 ایرانی شخصیات اور پاسدارانِ  انقلاب  کی قدس فورس کی 700 ویں یونٹ  کو پابندیوں کی فہرست میں داخل کر لیا تھا۔ وزارت خارجہ نے دعوی کیا تھا کہ تہران، انگلینڈ، اسرائیل، عراق، یمن اور لبنان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے مخاصمانہ کاروائیاں کر رہا ہے۔



متعللقہ خبریں