فلسطینیوں کے مزید قتل عام کےلیے امریکہ نیتن یاہو کو وقت دے رہا ہے: حماس

حماس کے سیاسی بیورو رکن اسامہ حمدان  نے  کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور اسیروں کے تبادلے سے متعلقہ کوئی بھی نئی امریکی شرط محض اسرائیلی عوام  کے غصے کو کم کرنے اور فلسطینیوں کو مزید قتل  کرنے کےلیے وقت دینے کا بہانہ ہوگی

2183143
فلسطینیوں کے مزید قتل عام کےلیے امریکہ نیتن یاہو کو وقت دے رہا ہے: حماس

 حماس کے سیاسی بیورو رکن اسامہ حمدان  نے  کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور اسیروں کے تبادلے سے متعلقہ کوئی بھی نئی امریکی شرط  اسرائیلی عوام  کے غصے کو کم کرنے اور فلسطینیوں کو مزید قتل  کرنے کےلیے وقت دینے کا بہانہ ہوگا ۔

 حماس نے قطری چینل الجزیرہ سے گفتگو کے دوران  کہا کہ جو بائیڈن کی معاہدے کے حوالے سے کسی نئی پیشکش کی اطلاع مجھے  میڈیا سےملی ہے  ،امریکہ نے صرف ثالث ممالک سے رابطے جاری رکھے ہوئے ہیں البتہ وہ اس جنگ میں اسرائیل کا اتحادی ہےجس نے نیتین یاہو پر دباو ڈالنےکی بھی  سنجیدہ کوشش نہیں کی ۔

حمدان نے کہا کہ امریکہ کا اس پیشکش کے حوالے سے بیان اسرائیل -امریکہ ناکامی کا نتیجہ ہے جو کہ صرف اسرائیلی عوام کے غصے کو کم کرنے سمیت مزید فلسطینوں کا قتل کرنے کےلیے نیتین یاہو کومزید مہلت دے گا ،اسرائیلی اسیروں کی رہائی اسرائیل کی شرائط پر ممکن نہیں ہوگی،حملوں کے مکمل خاتمے اور غزہ سے اسرائیلی فوج کے انخلا تک اسیر اپنے گھروں کو واپس نہیں جائیں گے۔

 حمدان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ حماس نے فلاڈیلفی راہداری میں اسرائیلی فوج کی موجودگی کے ہر فارمولے کو مسترد کر دیا ہے۔

 یاد رہے کہ واشنگٹن پوسٹ اخبار نے  دو ستمبر کی اپنی اشاعت میں ایک نامعلوم عہدےدار کے حوالے سے خبر میں لکھا تھا کہ  بائیڈن انتظامیہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک نئی تجویز پیش کرنے کی تیاری میں ہے۔

 

 

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں