قاہرہ میں آج سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا ایک نیا دور شروع ہونے کا امکان
قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں مصر، امریکہ، قطر اور اسرائیل کے حکام شرکت کریں گے۔ حماس کا وفد براہ راست مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں آج سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات کا ایک نیا دور شروع ہونے کا امکان ہے جہاں اسرائیل 10 ماہ سے زائد عرصے سے قتل عام کر رہا ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی ایک وفد قاہرہ روانہ کیا ہے۔
قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات میں مصر، امریکہ، قطر اور اسرائیل کے حکام شرکت کریں گے۔
حماس کا وفد براہ راست مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔
وفد مصری حکام کے ذریعے مذاکرات کے بارے میں معلومات حاصل کرے گا اور مشاہدات کرے گا۔
مذاکراتی دور سے پہلے، حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے تجویز کردہ مسودے سے وابستگی کا بیان دیا، جو کہ 2 جون کو پہلے منظور کیا گیا تھا۔
غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے لیے مہینوں سے جاری مذاکرات کا امریکہ اور اسرائیل کے رویے کی وجہ سے کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔
امریکہ کے اسرائیل نواز رویے اور نسل کشی کرنے والے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے مسلسل نئے مطالبات نے اس عمل کو ختم کر دیا ہے۔
حماس چاہتی ہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں اپنے حملے بند کرے اور قابض اسرائیلی فوجیوں کو علاقے سے مکمل طور پر انخلا کرے۔
دوسری جانب اسرائیل کا اصرار ہے کہ مصر کی سرحد پر جو فلاڈیلفیا کوریڈور کے نام سے مشہور ہے، پر اس کا قبضہ مستقل ہو۔
یہ ان اہم مسائل میں سے ایک ہے جس نے مذاکرات کو تعطل کا شکار کر دیا ہے۔