اسرائیلی فوج کا گاڑی پر حملہ،4 فلسطینی جاں بحق
اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 4 فلسطینی جاں بحق ہو گئے
2179020
اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا جس میں 4 فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
الناصر اسپتال کے مطابق،اسرائیلی فوج نے خان یونس میں ڈرون کے ذریعے ایک گاڑِی کو نشانہ بنایا ۔
اس حملے میں چار فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
غزہ کی سول دفاعی ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے بتایا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کے مختلف علاقوں میں حملے کیے جن میں اب تک 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔