اسرائیل: ہم، غزّہ پر حملے جاری رکھیں گے
ہم، اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور حماس کے مکمل خاتمے تک، غزّہ پر حملے جاری رکھیں گے: گالانٹ
2177382

اسرائیل کے وزیر دفاع یوآف گالانٹ نے، قیدی تبادلہ مذاکرات ا ور مشرق وسطیٰ کے سکیورٹی موضوعات پر، امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
اسرائیل وزارت دفاع کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق گالانٹ نے تل ابیب میں واقع وزارت دفاع دفتر میں بلنکن کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
بیان کے مطابق ملاقات میں گالانٹ نے بلنکن سے کہا ہے کہ ہم، اسرائیلی قیدیوں کی واپسی اور حماس کے مکمل خاتمے تک، غزّہ پر حملے جاری رکھیں گے۔
گالانٹ۔ بلنکن دو طرفہ مذاکرات کے بعد اسرائیل مسلح افواج کے سربراہ ہرزی ہالیوی کی شرکت سے ایک اور اجلاس طے پایا ہے۔
متعللقہ خبریں

حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ
ادھر نسل کشی کرنے والے اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا