غزہ میں اسکول پر اسرائیل کے بم حملے میں 9 فلسطینی ہلاک
اسرائیل نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع ضلع الارِمال میں بے گھر فلسطینیوں کے قیام کردہ مصطفیٰ حافظ اسکول پر بمباری کی
2177630
غزہ شہر کے ضلع الا رِمال میں بے گھر فلسطینیوں کےپناہ لینے والے اسکول پر اسرائیل کے بم حملے میں 9 فلسطینی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
ہیلتھ ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق اسرائیل نے غزہ شہر کے مغرب میں واقع ضلع الارِمال میں بے گھر فلسطینیوں کے قیام کردہ مصطفیٰ حافظ اسکول پر بمباری کی۔
اس حملے میں 9 فلسطینی جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔