"جنگ کی تیاری "ایران نے بحری مشقیں شروع کر دیں
قابل ذکربات یہ ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی پاسداران انقلاب سے الگ شناخت کی حامل ایرانی افواج اور ان کے دستے بھی اسرائیل کو جواب دینے کے لیے برسرمشق ہیں
2175155
بحیرہ کیسپیئن میں ایرانی افواج کی جنگی مشقیں جاری ہیں ۔
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق، بحیرہ کیسپیئن میں جاری ان جنگی مشقوں میں ایرانی بحریہ کے علاوہ ایرانی فوج کے دیگر دستے بھی شامل ہیں۔
قابل ذکربات یہ ہے کہ ایران کی مسلح افواج کی پاسداران انقلاب سے الگ شناخت کی حامل ایرانی افواج اور ان کے دستے بھی اسرائیل کو جواب دینے کے لیے برسرمشق ہیں۔
آستارا کے نائب گورنر حامد موسوی کا کہنا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد ایرانی بحریہ کو سمندری جارحیت کا دفاعی جواب دینے کے لیے تیار رکھنا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایرانی بحری و بری فوج کے لیے جنگی مشقوں کا انعقاد بحیرہ کیسپیئن سے متصل ایرانی صوبے گیلان میں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ایرانی جنگی مشقیں اسرائیل کے تہران میں حالیہ حملے کا جواب دینے کی تیاری کے سلسلے میں کی جا رہی ہیں۔