ایران: انگلینڈ، جرمنی اور فرانس کا مشترکہ بیان ایک گستاخانہ حرکت ہے

اگر انگلینڈ، جرمنی اور فرانس حقیقی معنوں میں علاقے میں امن و امان کے خواہش مند ہیں تو انہیں اسرائیل کی نسلیت پرست انتظامیہ کے جنگی جنون کی دو ٹوک مخالفت کرنی چاہیے: ناصر کنعانی

2174954
ایران: انگلینڈ، جرمنی اور فرانس کا مشترکہ بیان ایک گستاخانہ حرکت ہے

ایران نے کہا ہے کہ انگلینڈ، جرمنی اور فرانس کا مشترکہ بیان ایک گستاخانہ حرکت ہے۔

ایران وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے، ایران کو اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی سے باز رکھنے کے لئے جاری کردہ، 3 یورپی ممالک کے مشترکہ بیان کا جواب دیا ہے۔

کنعانی نے غزّہ میں اسرائیل کے انسانیت سوز جرائم کی طرف توجہ مبذول کروائی اور  کہا ہے کہ اپنی قومی سلامتی کے دفاع کے معاملے میں ایران کا فیصلہ اٹل ہے۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت تمام مغربی ممالک فلسطینی عوام کے خلاف جاری جنگی جرائم اور نسل کشی کو  بند کروانے کی بجائے صیہونی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں"۔

کنعانی نے کہا ہے کہ "مذکورہ تینوں ممالک کی ایران سے اپنے بنیادی حقوق کے استعمال سے باز رہنے کی اپیل بین الاقوامی سیاست اور قانون  کے منافی ہے اور ایک گستاخانہ حرکت ہے۔ اسرائیل پہلے ہی علاقے میں کھُلے بندوں دہشت گردانہ کاروائیاں کر رہا ہے۔ اس نوعیت کے نقطہ ہائے نظر اس کی مزید حوصلہ افزائی کے علاوہ اور کسی کام نہیں آئیں گے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" اگر انگلینڈ، جرمنی اور فرانس حقیقی معنوں میں علاقے میں امن و امان کے خواہش مند ہیں تو انہیں اسرائیل کی نسلیت پرست انتظامیہ کے جنگی جنون کی دو ٹوک مخالفت کرنی چاہیے اور عورتوں ،بچوں کی تفریق کئے بغیر جاری عوامی قتل عام  کو دَرحال بند کروانا چاہیے"۔

واضح رہے کہ انگلینڈ، فرانس اور جرمنی  نے کل جاری کردہ مشترکہ تحریری بیان میں کہا تھا کہ "ہم، ایران کے مقابل اسرائیل کے حق خود حفاظتی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ ہم ایران سے اپیل کرتے ہیں کہ اسرائیل پر عسکری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے۔ علاقائی سلامتی کے حوالے سے اس نوعیت کے حملے کے نتائج نہایت سخت ہوں گے "۔



متعللقہ خبریں