ایران کو کشیدگی کم کرنے کےلیے ترکیہ آمادہ کرے: امریکہ
انقرہ میں امریکی سفیر جیف فلیک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ سمیت دیگر اتحادی ممالک ایران کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کریں
2174860
امریکہ کی جانب سے مطالبہ سامنے آیا ہے کہ ایران کو کشیدگی کم کرنے پر ترکیہ آمادہ کرے۔
انقرہ میں امریکی سفیر جیف فلیک نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ سمیت دیگر اتحادی ممالک ایران کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے پر آمادہ کریں۔
جیف فلیک نے کہا کہ ترک رابطہ کار کوشش کر رہے ہیں کہ حالات مزید کشیدہ نہ ہوں۔
انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ امریکہ اور ترکیہ کے تعلقات اب بہتر جگہ پر ہیں۔
واضح رہے کہ حماس اور حزب اللہ کے اعلی اراکین کے قتل کے بعد سے ایران کی جانب سے اسرائیل پر ممکنہ حملے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔