یمن:ایرانی نواز حوثیوں نے نئی حکومت کا اعلان کر دیا
حوثیوں کی اعلی سیاسی کونسل کے صدرمہدی المشاط نے عبدالعزیز حابتور کی جگہ احمد غالب الرہوی کو حکومت بنانے کی ذمے داری سونپی ہے جن کی کابینہ میں 22 وزرا ہونگے
2174782
یمن میں ایرانی نواز حوثیوں نے نئی کابینہ کا اعلان کیا ہے۔
حوثیوں نے بتایا ہے کہ احمد غالب الرھوی کی صدارت میں 22 وزرا پر مشتمل نئی حکومت قائم کی گئ ہے ۔
حوثیوں سے وابستہ سابا خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی اعلی سیاسی کونسل کے صدرمہدی المشاط نے عبدالعزیز حابتور کی جگہ احمد غالب الرھوی کو حکومت بنانے کی ذمے داری سونپی ہے جن کی کابینہ میں 22 وزرا ہونگے۔
ستمبر 2014 سے اب تک داراحکومت صنعا اور بعض دیگر علاقے ایرانی ناز حوثیوں کو زیر قبضۃ ہیں۔