اسرائیلی فوج 312 روزہ حملوں میں 39 ہزار 929 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے

حالیہ 24 گھنٹوں میں غزّہ کے مختلف مقامات پر حملے کر کے مزید 2 قتل عام کئے ہیں: فلسطین وزارت صحت

2174924
اسرائیلی فوج 312 روزہ حملوں میں 39 ہزار 929 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے

اسرائیلی فوج،غزّہ کی پٹّی پر 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں، 39 ہزار 929 فلسطینیوں کو قتل کر چکی ہے۔

غزّہ کی فلسطین وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں غزّہ پر 312 روزہ اسرائیلی حملوں کے بارے میں معلومات فراہم کی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حالیہ 24 گھنٹوں میں غزّہ کے مختلف مقامات پر حملے کر کے مزید 2 قتل عام کئے ہیں۔ ان حملوں میں مزید 32 فلسطینی قتل اور 88 زخمی کر دیئے گئے ہیں۔

غزّہ کی پٹّی پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں قتل کئے گئے فلسطینیوں کی کُل تعداد 39 ہزار 929  اور زخمیوں کی تعداد 92 ہزار 240 تک پہنچ چُکی ہے۔

ابھی تک بہت سی لاشیں عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی اور راستوں پر بکھری پڑی ہیں جنہیں اسرائیلی فوج کے جبر اور پابندیوں کی وجہ سے اکٹھا کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں