القسام بریگیڈ نے سیاسی بیورو کے سربراہ منتخب ہونے والے یحییٰ سنوارپر کی بیعت کر لی
"قسام بریگیڈز ہمارے شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کی جگہ یحییٰ سنوار کے حماس کے سربراہ کے انتخاب کو تحریک کی طاقت اور زندہ دلی کے ثبوت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔"
2173804
حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز نے تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ منتخب ہونے والے یحییٰ سنوارپر اپنی بیعت کا اعلان کر دیا۔
القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدی نے ٹیلی گرام پر اپنے بیان میں کہا ہے: "قسام بریگیڈز کمانڈر یحییٰ سنوار کی بیعت کرتے ہیں اور اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ وہ ان کے احکامات پر پوری طرح عمل درآمد کرنے کے لیے تیار ہیں۔"
ابو عبیدہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ:"قسام بریگیڈز، ہمارے شہید کمانڈر اسماعیل ہنیہ کی جگہ یحییٰ سنوار کے حماس کے سربراہ کے انتخاب کو تحریک کی طاقت اور زندہ دلی کے ثبوت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔"
دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ جنوبی لبنان کے شہر سعیدہ میں اسرائیلی فوج کے ڈراون کے ایک گاڑی پر حملے میں حماس کا اہلکار ثمیر الحج جاں بحق اور گاڑی کے باہر موجود 2 شہری زخمی ہوگئے۔