اسرائیل اور حماس مذاکرات میں ضرور شریک ہوں:ثالث ممالک

امریکہ، مصر اور قطر کے لیڈروں نے اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 اگست کو جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اجلاس میں شرکت کریں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے

2173466
اسرائیل اور حماس مذاکرات میں ضرور شریک ہوں:ثالث ممالک

امریکہ، مصر اور قطر کے لیڈروں نے اسرائیل اور حماس سے مطالبہ کیا ہے کہ 15 اگست کو جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اجلاس میں شرکت کریں تاکہ معاہدے کو حتمی شکل دی جا سکے۔

تینوں ملک جو اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کی کوششوں میں مصروف ہیں انہوں نے یہ بات ایک مشترکہ بیان میں کہی ہے اور امکان ظاہر کیا ہے کہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اگلا دور قاہرہ یا دوحہ میں ہوگا۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے معاہدے کے لیے ایک فریم ورک مذاکرات کی میز پر موجود ہے البتہ  کسی بھی فریق کے لیے اب   امکان  کی کمی ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے میں مزید کسی عُذر اور بہانے کو پیش کرتے  ہوئے وقت ضائع کرے۔

تینوں ملکوں کے رہنماؤں نے یہ بھی پیشکش کی کہ وہ بقیہ  معاملات کو طے کرنے کے لیے حتمی طور پر سہولت کاری کرتے ہوئے پل کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم  بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ان کے مذاکرات کاراجلاس میں شرکت کے لیے موجود ہوں گے تاکہ معاہدے کے فریم ورک کو حتمی شکل دیتے ہوئے عمل کی طرف لایا جا سکے تاہم حماس کی طرف سے ابھی اس پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا۔

تینوں ملکوں کی طرف سے یہ بیان مذاکرات کو بحال کرنے اور کشیدگی و تصادم کے موجودہ ماحول کو تیزی سے کم کرنے کے لیے ایک مشترکہ کوشش کے طور پر سامنے آیا ہے۔

امریکی ذمہ دار کا کہنا ہے کہ یہ بیان ایران پر اثر ڈالنے کے لیے نہیں ہے تاہم یہ اپنی جگہ درست بات ہے کہ کسی بھی طرح کی کشیدگی میں اضافہ اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدے کی امید کو ضرور متاثر کرے گا۔

 



متعللقہ خبریں