اسرائیل: سلامتی کابینہ کا اجلاس زیر زمین " گڑھے" میں
اسرائیلی سلامتی کابینہ کا اجلاس دارالحکومت تل ابیب میں جنرل اسٹاف کے زیر زمین کمانڈ روم میں ہوا جس میں ایران اور حزب اللہ کے خلاف حکمت عملی پر غور کیا گیا
اسرائیلی سلامتی کابینہ کا اجلاس دارالحکومت تل ابیب میں جنرل اسٹاف کے زیر زمین کمانڈ روم میں ہوا، جسے "گڑھا" بھی کہا جاتا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ،سلامتی کابینہ کا اجلاس ایران اور حزب اللہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے سلسلے میں ہوا۔
بتایا گیا کہ یہ اجلاس ممکنہ ہنگامی مشق کے انعقاد کے لیے جنرل اسٹاف کے زیر زمین کمانڈ روم میں منعقد ہوا ہے۔
دوسری جانب، اسرائیلی ٹیلی ویژن نے اجلاس کے ایجنڈے کے حوالے سے ایک اہم دعویٰ کیا ہے ۔
چینل 12 ٹیلی ویژن نے دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے خلاف قبل از وقت حملہ کرنے کے لیے سلامتی کابینہ کے حکم کی منتظر ہے ۔
چینل 13 ٹیلی ویژن نے دعوی کیا کہ تل ابیب کو اطلاع ملی کہ حزب اللہ فواد شکُر کے بدلے ایک سینئر اسرائیلی اہلکار کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گی ۔
تیس جولائی کو لبنان کے دارالحکومت بیروت پر اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے حملے میں حزب اللہ کے سینیئر کمانڈروں میں شامل فواد شکر ہلاک ہو گئے تھے۔