اسرائیل نے شام کے صوبہ حمص کے شوعیرات فوجی ہوائی اڈے پر فضائی حملہ کیا

"حملے میں 1 بچہ ہلاک اور 10 شہری زخمی ہوئے۔  جبکہ مالی  نقصان بھی ہوا۔"

2173343
اسرائیل نے شام کے صوبہ حمص کے شوعیرات فوجی ہوائی اڈے پر فضائی حملہ کیا

دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیل نے شام کے صوبہ حمص کے شوعیرات فوجی ہوائی اڈے پر فضائی حملہ کیا جس میں ایک بچہ ہلاک ہوگیا۔

شامی ریاست کے قریبی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حمص کے شواعیرات فوجی ہوائی اڈے پر حملہ کیا۔

پوسٹس میں کہا گیا ہے کہ "حملے میں 1 بچہ ہلاک اور 10 شہری زخمی ہوئے۔  جبکہ مالی  نقصان بھی ہوا۔"

اسرائیلی حکام نے اس حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

دمشق اور اس کے دیہی علاقوں میں لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ساتھ شامی فوج اور ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ موجود ہونے کا سب کو علم ہے۔

اسرائیل 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے شام میں ایرانی حمایت یافتہ گروہوں اور شامی فوج سے تعلق رکھنے والے فوجی مقامات پر گاہے بگاہے حملے کرتا رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں