اسرائیل نے ہمارے مہمان کو قتل کیا،جواب دینا ضروری ہے: ایران

مسعود پزشکیان نے ماکروں سے کہا کہ تہران، اسرائیل کو مناسب جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے اس نے ہمارے مہمان کو ہماری سرزمین پرقتل کیا ہے اور یہ معمولی بات نہیں ہے

2172837
اسرائیل نے ہمارے مہمان کو قتل کیا،جواب دینا ضروری ہے: ایران

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانویل ماکروں کے ساتھ ٹیلی فون بات چیت میں کہا کہ اُن کا ملک اپنے مفادات اور سلامتی پر حملوں کے بارے میں خاموش نہیں رہے گا اور بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے مطابق کارروائی کرے گا۔

 ایران کی  سرکاری خبر رساں ایجنسی  ایرنا کے مطابق، مسعود پزشکیان نے ماکروں سے کہا کہ تہران، اسرائیل کو مناسب جواب دینے کا اپنا حق محفوظ رکھتا ہے اس نے ہمارے مہمان کو ہماری سرزمین پرقتل کیا ہے اور یہ معمولی بات نہیں ہے ۔

اس موقع پر صدر ماکروں نے اپنے ایرانی ہم منصب سے  کشیدگی سے بچنے اور انتقام نہ لینے پر زور دیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ وہ خطے میں کشیدگی سے بچنے کے لیے اپنی ہرممکن کوشش کریں انتقامی کاروائیوں کا یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

 قصرِایلیسی کے مطابق،  صدر ماکروں نے کہا کہ ایران کو اپنی وفادار ملیشیاؤں  پر زور دینا چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں تاکہ صورت حال کو مزید بگڑنے سے بچا جا سکے۔

علاوہ ازیں،   صدر نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی  اور اعتماد سازی کے لیے پیرس ہرممکن کوشش کررہا ہے البتہ اس حوالے سے ایران کی جانب سے بھی تعاون درکار ہے اسے چاہیے کہ وہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کا بھی  احترام کرے۔

 

 



متعللقہ خبریں