امریکی بحری جہاز پر حوثیوں کا ڈرون حملہ

یمن کے ایرانی نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر میں اپنے حملے جاری رکھتے ہوئے گزشتہ روز دعوی کیا ہے کہ انہوں نے ایک جہاز کو میزائل حملے سے نشانہ بنایا ہے جس کی شناخت کونٹ شپ کے نام سے ہوئی ہے۔

2172769

حوثیوں کے ترجمان یحییٰ ساری نے بتایا ہے کہ  بحیرہ احمر میں ایک  دیگر امریکی میزائل بردار بحری جہاز  کو بھی حوثیوں کی فضائیہ نے  نشانہ بنایا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ نشانہ بننے والا جہاز لائبریریا پرچم بردار تھا جو کہ  بحیرہ احمر سے گذر رہا تھا۔

واضح رہے ایرانی  نواز حوثیوں نے بحیرہ احمر، باب المندب اور خلیج عدن میں پچھلے سال ماہ نومبر سےجہازوں پر حملے شروع کر رکھے ہیں۔

حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرئیل اور اس کے اتحادیوں کے جہازوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

اس صورت حال میں جہازوں نے لمبے راستے سے نقل و حمل کرنا شروع کر دی ہے تاہم یہ نیا راستہ کاروباری کمپنیوں کو مہنگا پڑ رہا ہے۔

گزشتہ دو ہفتوں کے دوران حوثیوں کی طرف سے  ڈرون حملوں میں کچھ کمی دیکھنے میں آرہی تھی  مگر ان میں دوبارہ تیزی آرہی ہے۔
 
متعللقہ خبریں