اسرائیل نے بیت حانون خالی کرنے کا حکم دے دیا، فلسطینی دوبارہ نقل مکانی پر مجبور
ہزاروں فلسطینیوں نے غزّہ کی پٹّی کے شمالی حصّوں سے غزّہ شہر اور جبالیا کی طرف جانا شروع کر دیا
اسرائیل کی طرف سے غزّہ کے شمالی حصّے بیت حانون اور اس کے اطراف کو خالی کرنے کا حکم ملنے کے بعد بے سروسامان فلسطینیوں نے دوبارہ نقل مکانی شروع کر دی ہے۔
عینی شاہدوں سے موصول معلومات کے مطابق ہزاروں فلسطینیوں نے غزّہ کی پٹّی کے شمالی حصّوں سے غزّہ شہر اور جبالیا کی طرف جانا شروع کر دیا ہے۔
سفر کا کوئی واسطہ نہ ہونے کی وجہ سے لُٹے پُٹے فلسطینی اشد ضرورت کی اشیاء کے ساتھ پیدل سفر کر ر ہے ہیں۔
اسرائیل کے فوجی ترجمان آویخائے آڈرائے نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بیت حانون، شیخ زید اور شمالی حصّے میں موجود فلسطینی اپنی حفاظت کی خاطر فوری طور پر غزّہ شہر کی طرف چلے جائیں۔
آڈرائے نے دعوی کیا ہے کہ حماس اور دیگر گروپوں نے اس علاقے سے اسرائیل پر میزائل فائر کیا ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزّہ کی پٹّی پر جاری اسرائیلی حملوں کے دوران فلسطینیوں کو بار بار اور زبردستی اِدھر سے اُدھر اور اُدھر سے اِدھر دھکیلا جا رہا ہے۔ اسرائیلی فوج بعض اوقات حملوں کی تیاری کے لئے فلسطینیوں کو رہائشی آبادیاں اور محلّے خالی کرنے کا حکم دے دیتی ہے۔
جبری ہجرت کے محکوم ان فلسطینیوں کی اکثریت کو گلیوں، اسکولوں یا پھر پارکوں وغیرہ میں غیر انسانی شرائط میں زندگی گزارنے پر مجبور کر دیا گیا ہے۔ بجلی پانی اور نکاسی آب جیسی بنیادی ضروریات سے محروم خیموں میں مقیم فلسطینی، وباوں اور متعدی بیماریوں کے، کھُلے شکار کی شکل اختیار کر گئے ہیں۔
غزّہ حکومت کے میڈیا آفس کے مطابق 2،3 ملین آبادی کی حامل غزّہ کی پٹّی میں 7 اکتوبر سے اب تک جبری ہجرت پر مجبور کئے گئے شہریوں کی تعداد 2 ملین تک پہنچ چُکی ہے۔