اسرائیل کا مغربی کنارے پر چھاپہ مارنے کا سلسلہ جاری
ہسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ روز چھاپے کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان فلسطینی محمد ابو حجاب زندگی کی بازی ہار گیا ہے
مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین پر اسرائیلی فوجیوں کے چھاپے کے دوران زخمی ہونے والے ایک اور شخص کی موت کے بعد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے ۔
ہسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق گزشتہ روز چھاپے کے دوران زخمی ہونے والا نوجوان فلسطینی محمد ابو حجاب زندگی کی بازی ہار گیا ہے۔
گزشتہ روز اپنے تحریری بیان میں فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ جنین شہر کے ضلع اش شرقی میں دو گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا اور اس حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اورمتعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چھاپوں اور حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
7 اکتوبر سے جب سے اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر حملہ شروع کیا ہے، مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں فلسطینیوں کے خلاف حراستوں، چھاپوں اور حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
7 اکتوبر سے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی القدس میں فلسطینی اراضی ہتھیانے والے اسرائیلی فوجیوں اور اسرائیلیوں کے حملوں میں 620 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 5 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی فوج نے لبنانی دیہاتیوں کو فوراً گاوں ترک کرنے کا حکم دے دیا
اسرائیلی فوج نے لبنان کے سرحدی گاوں الویزانی کے مکینوں کو گاوں ترک کرنے کا حکم دے دیا