شمالی اسرائیل پر لبنان سے میزائل حملے

اسرائیلی  عہدےدار نے بتایا کہ اسرائیل پر لبنان سے میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں  البتہ  کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا

2171184
شمالی اسرائیل پر لبنان سے میزائل حملے

 لبنان  سے شمالی اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرون حملوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

 اسرائیلی فوج کے ایک عہدےدار نے  اس حوالے سے ایک بیان دیا ہے۔

 عہدےدار نے بتایا کہ اسرائیل پر لبنان سے میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں  البتہ  کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج   کاکہنا ہے کہ شمالی  حصوں میں سائرن بجا دیئے گئے۔

 ان حملوں کے بارے میں  حزب اللہ نے کسی قسم کا بیان نہیں دیا ہے۔

  دوسری جانب اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان پر حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

 لبنانی امور صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک فضائی حملے میں سرحد پر واقع حولہ نامی قصبے کے ایک گھر کو نشانہ بنایا ہے ۔

اس حملے میں  ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

 ایک دیگر بیان میں بتایا گیا کہ  بیت الیف نامی قصبے پر بھی اسرائیلی حملے میں 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں