قطر: دوحہ میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
نماز جنازہ میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں افراد نے صبح سے ہی جنازہ گاہ میں جمع ہونا شروع کر دیا تھا
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔
نماز جنازہ میں ترکیہ سے قومی اسمبلی کے اسپیکر نعمان قورتلمش، نائب صدر جیودت یلماز، وزیر خارجہ خاقان فیدان اور قومی خفیہ ایجنسی کے سربراہ ابراہیم قالن نے بھی شرکت کی ہے۔
نماز جنازہ میں شرکت کے لئے مختلف ممالک سے ہزاروں کی تعداد میں افراد نے صبح سے ہی جنازہ گاہ میں جمع ہونا شروع کر دیا تھا۔
ہنیہ کی نمازِ جنازہ، عرب اور عالمِ اسلام کے رہنماوں کی شرکت سے ادا کی گئی ہے۔
ہنیہ اور ان کے محافظ کی میّتوں کو 'لوسیل' میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے لئے کل ایران میں بھی ہزاروں سوگواروں کی شرکت سے نمازِ جنازہ ادا کی گئی تھی۔
متعللقہ خبریں
اسرائیلی فوج نے لبنانی دیہاتیوں کو فوراً گاوں ترک کرنے کا حکم دے دیا
اسرائیلی فوج نے لبنان کے سرحدی گاوں الویزانی کے مکینوں کو گاوں ترک کرنے کا حکم دے دیا