آج بعد از نماز جمعہ ہانیہ کے قتل کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں، حماس
"غزہ میں بزدلانہ قتل و غارت گری اور ہمارے لوگوں کے خلاف جاری نسل کشی کی مذمت اور فلسطینی سرزمین، مشرقی القدس اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے تمام مساجد سے احتجاجی جلوس نکالے جائیں۔"
2170429
ایران میں پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کے قتل کے ردعمل میں تحریک حماس نے آج نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے کی اپیل کی ہے۔
حماس کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "غزہ میں بزدلانہ قتل و غارت گری اور ہمارے لوگوں کے خلاف جاری نسل کشی کی مذمت اور فلسطینی سرزمین، مشرقی القدس اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے تمام مساجد سے احتجاجی جلوس نکالے جائیں۔"
بیان میں علاوہ ازیں ہانیہ کے لیے تمام تر مساجد میں بعد از نماز جمعہ غائبانہ نمازِ جنازہ اد ا کیے جانے کی اپیل کی گئی ہے۔
اسماعیل ہانیہ کو 31 جولائی کو ایران کے نئے صدر مسعود پیزک شیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے موجود ہونے والے دارالحکومت تہران میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا گیا تھا ۔