3 اگست کو فلسطینیوں کی حمایت میں پوری دنیا سڑکوں پر آجائے: حماس

حماس کے سیاسی  بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تمام عرب،اسلامی اور دیگر  عالمی سے 3 اگست بروز ہفتہ کو غزہ کے عوام اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حمایت کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے

2168177
3 اگست کو فلسطینیوں کی حمایت میں  پوری دنیا سڑکوں پر آجائے: حماس

حماس کے سیاسی  بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تمام عرب،اسلامی اور دیگر  عالمی سے 3 اگست بروز ہفتہ کو غزہ کے عوام اور اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حمایت کے لیے سڑکوں پر آنے کی اپیل کی ہے۔

حماس کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ اسرائیل تقریباً 10 ماہ سے غزہ کے لوگوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اسرائیلی جیلوں میں مرنے والے قیدیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس کے لیے  ایک منظم  مہم چلائی گئی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیدیوں کو نسل کشی کا نشانہ بنایا گیا ہے ،ان پر نفسیاتی اور جسمانی تشدد، خوراک اور ادویات سے محرومی جیسے جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔

بیان میں ہنیہ نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری، فلسطینی عوام اور  جیلوں میں بند قیدیوں کے خلاف ان حملوں کو روکنے میں ناکام ہے، امریکی انتظامیہ نے ان حملوں کی حمایت کی اور انسانی حقوق کے ادارے غزہ کے عوام اور قیدیوں کو ضروری مدد فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

ہنیہ نے غزہ کے عوام اور اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی حمایت کے لیے 3 اگست کو قومی اور بین الاقوامی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا اور تمام اسلامی، عرب اور دیگر  عالمی ممالک سے اس دن مظاہرے کرنے کی اپیل کی ہے۔

حماس کے رہنما کا مطالبہ ہے کہ مظاہرے اُس وقت تک جاری رہیں جب تک کہ  غزہ کے لوگوں اور قیدیوں کے خلاف اسرائیل کے حملے بند نہیں ہو جاتے ۔

 

 



متعللقہ خبریں