شمالی عراق میں ترک مسلح افواج کے آپریشنز میں 4 دہشت گرد غیر فعال
آپریشن میں بے اثر کیے گئے تمام دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے
2167840
امور ِ داخلہ کے وزیر علی یرلی قایا نے اطلاع دی ہے کہ سیرت کے پرواری ضلع کے دیہی علاقے میں گرز ۔ Gürz- آپریشن میں2 اورینج اور 2 گرے کیٹیگری میں شامل 4 دہشت گردوںکو بے اثر کر دیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یرلی قایا نے لکھا ہےکہ آپریشن میں بے اثر کیے گئے تمام دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ " مذکورہ دہشت گردوں نے کل 9 کارروائیوں میں حصہ لیا جن میں 6 سیکورٹی گارڈ اور 5 عام شہری شہید اور 6 سیکورٹی گارڈ اور 11 شہری زخمی ہوئے تھے۔"
وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ فضائی کارروائی کے ذریعے عراق کے شمال میں گارہ، قندیل اور آسوس کے علاقوں میں تعین کردہ ذمہ دار دہشت گردوں کے موجود ہونے والے مقامات سمیت 25 اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔