اسرائیل کی خان یونس کے ایک اسکول پر بمباری،29 فلسطینی جاں بحق

بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے حالیہ مہینوں میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد میں سے چند سو اس سکول میں پناہ لیے ہوئے ہیں جس کا نام  العودہ ہے جو جنوبی غزہ  کے شہر خان یونس کے نزدیک البسان قصبے میں قائم تھا

2161281
اسرائیل کی خان یونس کے ایک اسکول پر بمباری،29 فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فوج نے غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری کر  کے 29 فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

یہ پناہ گزین کیمپ اسرائیلی جنگ میں بے گھر ہونے والے فلسطینوں کے لیے ایک اسکول میں قائم کیا گیا تھا جسے اسرائیلی فوج نےگزشتہ روز بمباری کر کے ایک بار پھر ان بے گھر فلسطینیوں کو بے گھر کر دیا ہے۔

غزہ میں ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بمباری کے نتیجے میں کم از کم 29 بے گھر فلسطینی جاں بحق ہو گئے ہیں

بتایا گیا ہے کہ فلسطین کے حالیہ مہینوں میں بے گھر ہونے والے لاکھوں افراد میں سے چند سو اس سکول میں پناہ لیے ہوئے ہیں جس کا نام  العودہ ہے جو جنوبی غزہ  کے شہر خان یونس کے نزدیک البسان قصبے میں قائم تھا۔

اسرائیلی بمباری کے بعد زخمیوں کو قریبی نصیر ہسپتال لے جایا گیا۔

غزہ کے سرکاری میڈیا نے اس بمباری سےہونے والی بے گھر فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو خوفناک قتل عام کا نام دیا ہے۔

تاہم، اسرائیلی فوج نے ابھی تک اس بد ترین بمباری کے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے  گزشتہ چار دنوں کے دوران اسرائیلی فوج کا اسکولوں میں قائم بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر بمباری کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ بمباری کے پناہ گزین کیمپوں پر واقعات اس وقت سامنے آرہے ہیں جب اسرائیلی مذاکرات کار حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے لیے ثالثوں کے توسط سے مذاکرات کر رہے ہیں امگر اسرائیلی فوج ہے کہ اس نے بمباری زیادہ تیز کر رکھی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں