بلنکن-عبدالعاطی رابطہ،غزہ سمیت اہم مسائل پرغور

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے  امکانات پر تبادلہ خیال کیا

2161336
بلنکن-عبدالعاطی رابطہ،غزہ سمیت اہم مسائل پرغور

مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے قیدیوں کے تبادلے اور غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کے  امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق عبدالعاطی نے بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

 بتایا گیا ہے کہ فریقین نے جنگ بندی کے لیے جاری کوششوں اور جنگ بندی تک پہنچنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

عبدالعاطی اور بلنکن کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت میں سوڈان کے بحران کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جو ایک  طویل عرصے سے فوج اور قوت الحرکۃ کے درمیان خانہ جنگی  سے متاثرہے۔

دونوں وزرا نے اگلے مرحلے پر رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا تاکہ لیبیا کی صورتحال ، بحیرہ احمر اور لبنان کی سلامتی جیسے دیگر مسائل  پر رابطہ اور مشاورت جاری رکھی جا سکے۔

برطانوی سکریٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے ساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو میں عبدالعاطی نے غزہ میں ہونے والی پیش رفت اور مصر کی ثالثی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے لبنان کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا  جو  لبنان کے استحکام کو خطرے میں ڈالنے  اور خطے میں کشیدگی میں اضافہ کریں گے۔

گزشتہ روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکہ کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی  کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کو یقینی بنانے پر بات چیت کی تھی۔

امریکہ، قطر اور مصر کی قیادت میں ثالثی کی کوششوں کے ذریعے اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو قیدیوں کے تبادلے اور دونوں طرف سے جنگ بندی کی ضمانت دے گا۔

 



متعللقہ خبریں