پوتین کا ایرانی نو منتخب صدر سے رابطہ،نیک خواہشات کا اظہار
روس کے صدر ولا دیمیر پوتن نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ رابطے میں نو منتخب صدر کو مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا
2160730
روس کے صدر ولا دیمیر پوتن نے ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر غور کیا ہے۔
کریملن کے مطابق،پوتن نے پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ۔
روسی صدر نے نو منتخب صدر کو مبارک باد دی اور ان کی کامیابی کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔
بات چیت میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لینے سمیت مختلف شعبوں میں انہیں مزید فروغ دینے کی خواہش بھی ظاہر کی گئی ۔
دونوں صدور نے زمانہ قریب میں ملاقات کرنے کا بھی عندیہ دیا ۔