غزہ میں جنگ بندی سے متعلق ثالث ممالک سے مشاورت جاری ہے:حماس
حماس نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف حملوں کو رکوانے کےلیے ثالث ممالک قطر اورمصر کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا جارہا ہے البتہ اُن کی تفصیلات فی الوقت نہیں بتائی جا سکتیں
فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کےلیے ثالث اور دوست ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے ۔
حماس نے ٹیلی گرام پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف حملوں کو رکوانے کےلیے ثالث ممالک قطر اورمصر کے ساتھ صلاح و مشورہ کیا جارہا ہے البتہ اُن کی تفصیلات فی الوقت نہیں بتائی جا سکتیں۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفترنے خفیہ ایجنسی موساد کے حوالے سے بتایا تھا کہ اسیروں کے تبادلے سے متعلق حماس سے ہمیں جواب موصول ہو چکا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ثالثین نے اسیروں کے تبادلے سے متعلق پیشکش کا جواب مذاکرات کار ٹیم کو بھیج دیا ہے۔
موساد نے بھی اسیروں کے تبادلے سے متعلق مذاکرات میں شامل ممالک کی پیشکش سےاسرائیلی مذاکرات کار ٹیم کو مطلع کر دیا تھا جس پر سوچ بچار جاری ہے ۔
متعللقہ خبریں
شام: عبوری وزیر اعظم کی اپیل، شامی وطن واپس آئیں اور ملکی تعمیر میں حصّہ لیں
شام کے عبوری وزیر اعظم محمد البشیر نے پناہ گزینوں سے واپس آنے اور ملک کی تعمیر نو کرنے کی اپیل کی ہے