غزّہ۔۔۔ دورِ حاضر کا کربلا
غزّہ میں لاکھوں انسان رہائش، خوراک، ادویات اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں: انروا

غزّہ میں لاکھوں انسان رہائش، خوراک، ادویات اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔
اقوام متحدہ کی فلسطینیوں کے لئے امدادی ایجنسی 'انروا 'نے سوشل میڈیا ایکس سے غزّہ کی پٹّی میں انسانی صورتحال سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
انروا نے کہا ہے کہ غزّہ میں ابھی تک لاکھوں انسان رہائش، خوراک، ادویات اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں۔ غزّہ میں کوڑا کرکٹ جمع ہو رہا ہے۔ علاقے میں کوڑے کے خاتمے اور نکاسی آب کا انفراسٹرکچر نہایت مخدوش اور محدود حالت میں ہے۔
انروا نے اپنے ایک اور بیان میں کہا ہے کہ غزّہ میں فلسطینی کُنبے، کوڑے اور گندے پانی سے بھرے، انتہائی غیر صحتمندانہ ماحول میں رہ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل نے غزّہ کی پٹّی میں امدادی سامان کا داخلہ بند کر رکھا ہے۔ علاقہ اسرائیلی فوج کے محاصرے میں ہے اور 7 اکتوبر سے جاری حملوں میں کم از کم 15 ہزار 694 بچوں اور 10 ہزار 279 عورتوں سمیت کُل 37 ہزار 834 فلسطینی قتل اور 86 ہزار 858 فلسطینی زخمی کئے جا چُکے ہیں۔
ہزاروں لاشیں ابھی بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں۔ عوامی پناہ گاہ بننے والے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں پر بمباری کر کے شہری انفراسٹرکچر تباہ کیا جا رہا ہے۔
متعللقہ خبریں

حماس اور اسرائیل کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا چھٹا مرحلہ
ادھر نسل کشی کرنے والے اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا